خلائی مخلوق کیا کر رہی ہے؟ اور اس کا مسلم لیگ ن کو کیا نقصان ہے؟

کاشف عباسی نے لائیو پروگرام میں بڑی خبر دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 مئی 2018 14:36

خلائی مخلوق کیا کر رہی ہے؟ اور اس کا مسلم لیگ ن کو کیا نقصان ہے؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 مئی 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی کاشف عباسی نے کہا کہ اگر کوئی یہ کہے گا کہ خلائی مخلوق کام نہیں کر رہی تو وہ جھوٹ بولتا ہے۔ ایسا ہرگز نہیں ہے کیونکہ خلائی مخلوق اپنا کام کر رہی ہے۔اگر سوال یہ ہے کہ خلائی مخلوق کس حد تک کام کر رہی ہے تو اس حد کا تعین نہیں کیا جا سکتا کیونکہ حد کا تعین تب ہی کیا جاتا ہے جب کوئی بار ہو۔

کاشف عباسی نے کہا کہ میاں نواز شریف کے سارے مسائل کے پیچھے خلائی مخلوق نہیں ہے۔ پانامہ کے مسئلے کے پیچھے میاں نواز شریف خود ہیں،لیکن اگر کوئی یہ کہے کہ انجینئیرنگ نہیں ہو رہی ، لوگوں سے رابطے نہیں ہو رہے، لوگ ٹوٹ نہیں رہے تو یہ غلط ہے کیونکہ یہ سب کچھ تو ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اور ہمیشہ سے پاکستان میں ہوتا آیا ہے، آج پہلا موقع نہیں ہے، کاشف عباسی نے کہا کہ لوگ ٹوٹ رہے ہیں، یہ نہ کہا جائے کہ لوگوں کو اور سیاسی رہنماؤں کو توڑا نہیں جا رہا۔

مسلم لیگیوں کو فون آتے ہیں،ان کو کہا جاتا ہے کہ آپ دوسری پارٹی میں جائیں۔ لیکن میں آپ کو ایک خبر دیتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ ن لیگ کے کچھ ایم این ایز نے شہباز شریف کو بُلوا کر کہا ہے کہ اب بہت ہو گئی ہے۔ لوگ ہمیں ووٹ ڈالنے کو تیار نہیں ہیں، کیونکہ جب پنجاب میں یہ تاثر دیا جائے کہ فوج اس کے ساتھ ہے تو لوگ سیاسی حریفوں کے ساتھ چلے جاتے ہیں اور ہمیں ووٹ نہیں دیتے۔ اس طرح لوگ ہمیں چھوڑ کر چلے جائیں گے۔اس پر ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے کہ میاں نواز شریف کو جا کر سمجھایا جائے۔ شہباز شریف نے تو ہاتھ کھڑے کر دئے ہیں اور صاف کہہ دیا ہے کہ میں تو نہیں سمجھا سکتا۔ لہٰذا اب ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے جو جا کر میاں صاحب کو سمجھائے گی کہ برائے مہربانی اب مزید خلائی مخلوق کا ذکر نہ کریں۔