واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخرج کے اعداد وشمار جاری کردیئے

ہفتہ مئی 15:11

واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخرج کے اعداد وشمار جاری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخرج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد35100 کیوسک اور اخرج 34500 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد23400 کیوسک اور اخراج23400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد34800کیوسک اور اخراج43800 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 17500کیوسک اور اخراج7600کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1386.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.000 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1093.20فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.255 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 638.15 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :