ْ مینار پاکستان پر ایم ایم اے کاجلسہ ثابت کریگا کہ دینی قوتیں بیدار ہیں ‘پروفیسر ساجد میر

پاکستان میں امریکہ کی نہیں قرآن کی بالادستی ہو گی اور نظام مصطفی نافذ ہو گا‘امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث

ہفتہ مئی 15:24

ْ مینار پاکستان پر ایم ایم اے کاجلسہ ثابت کریگا کہ دینی قوتیں بیدار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر اور ایم ایم اے کے نائب صدر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے مینار پاکستان پر ایم ایم اے کاجلسہ ثابت کرے گا کہ دینی قوتیں بیدار ہیں اور سیکولر قوتوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کے جلسہ میں تمام مکاتب فکر کی نمائندگی ہو گی ۔

(جاری ہے)

مرکزی جمعیت اہل حدیث کے کارکن بھرپور انداز سے شریک ہوں گے ۔ پاکستان میں امریکہ کی نہیں قرآن کی بالادستی ہو گی اور نظام مصطفی نافذ ہو گا ۔ جو عناصر دینی اقدار اور نظریہ پاکستان کو مسخ کرنے اور ملک کو لبرل بنانے کی سوچ رکھتے ہیں ایم ایم اے ان کا ہر محاز پر مقابلہ کرے گی ۔ آئندہ انتخابات میں مذہبی طبقات کا ووٹ بنک فیصلہ کن کردار اداکرے گا ۔