قتل کے مقدمات کا ٹرائل کرنیوالے ایڈیشنل سیشن ججز کو سکیورٹی دینے کا فیصلہ

ججز کے ساتھ ایک کانسٹیبل تعینات کیا جائے ‘آئی جی پنجاب کا سی سی پی او ، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ

ہفتہ مئی 15:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) قتل کے مقدمات کا ٹرائل کرنے والے ایڈیشنل سیشن ججز کو سکیورٹی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق قتل کا ٹرائل کرنے والے ایڈیشن سیشن ججز کو سکیورٹی خدشات لاحق تھے۔

(جاری ہے)

جس پر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے قتل کیسز سننے والے ججز کو سکیورٹی دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ آئی جی کی طرف سے سی سی پی او ، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو بھجوائے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ قتل کیسز سننے والے ججز کے ساتھ ایک کانسٹیبل تعینات کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :