رمضان بازاروں میں چینی46روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جائیگی‘ڈپٹی کمشنر لاہور

لاہور کی31رمضان بازاروںمیں چینی کی مسلسل سپلائی کیلئے تما م تر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں‘سمیر احمد سید

ہفتہ 12 مئی 2018 15:24

رمضان بازاروں میں چینی46روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جائیگی‘ڈپٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ لاہور کی31رمضان بازاروںمیں چینی کی مسلسل سپلائی کیلئے تما م تر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاہورکے تمام رمضان بازاروں میں چینی46روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں ایک اور دو کلو کے پیکٹ دستیاب ہوںگے۔

(جاری ہے)

چینی فی کلو کے حساب سے قیمت پیکٹ پر پرنٹ ہوںگی جبکہ رمضان بازاروں میں چینی کے پیکٹ کی سپلائی کیلئے ٹرانسپورٹ کا بھی مناسب بندوبست ہے۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے بتایاکہ چینی کی مسلسل سپلائی کی فراہمی کے لئے اور نگرانی کیلئے ریونیو کا عمل بھی تعینات کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں 46روپے فی کلو کے حساب سے چینی کی دستیابی سے عوام الناس اور بالخصوص لاہور کے شہریوں کو ایک زبردست ریلیف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :