شاہ کوٹ،شوہر نے آشنا کے ساتھ مل کر حاملہ بیوی کو زہر دے کر قتل کر دیا

ہفتہ 12 مئی 2018 15:33

شاہ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) شاہکوٹ شوہر نے آشنا کے ساتھ مل کر حاملہ بیوی کو زہر دے کر قتل کر دیا ، شوہر گرفتار ، سہولت کار فرار ، مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر 14 شاہکوٹ کے رہائشی اعجاز طور کے حمیرا بی بی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ، اعجاز طور کی بیوی سمیرا بی بی نے اسے بارہا حمیرا بی بی سے تعلقات ختم کرنے کا کہا جس کا اسے رنج تھا ، اعجاز طور نے حقیقی بھائی ریاض ، آشنا حمیرا بی بی ، منور اور ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ حمیرا بی بی کو زبردستی زہر پلا دیا جس پر اس کی حالت غیر ہوئی تو ملزمان اسے چھوڑ کر بھاگ گئے ، اہل محلہ نے سمیرا بی بی کو مقامی THQ ہسپتال شاہکوٹ پہنچایا جہاں سے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئی ، مقتولہ سمیرا بی بی 2 بیٹیوں اور 1 بیٹے کی ماں تھی ، مقتولہ کے بھائی ذوالفقار علی کھوکھر کی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے مرکزی ملزم اعجاز کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی 4 ملزمان تاحال فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔