ور سٹائل اداکار علائوالدین کی 35ویں برسی کل منائی جائے گی

ہفتہ مئی 15:33

ْ جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے ور سٹائل اداکار علائوالدین کی 35ویں برسی13مئی بروز اتوار ملک بھر کے فلمی حلقوں میں منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

علائوالدین پاکستانی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ورسٹائل اداکار تھے جنہوں نے 300سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میںبطور ہیرو،ولن اور معاون اداکار کے طور پر کام کیا ہے۔علائوالدین کی سب سے پہلی فلم ’’ سنجوگ ‘‘ تھی انہیں پاکستان کے سب سے بہترین آل رائونڈر کے طور پر جانا جاتا ہے ان کی مشہور ترین فلموں میںپھیرے،پتن،شہری بابو،پاٹے خاں،کرتار سنگھ،،شہید،، خاندان،دل دا جانی،سسی پنوں،،میرا نام ہے محبت،بندش قابل ذکر ہیں ۔ورسٹائل اداکار علائو الدین 13مئی 1983ء کو انتقال کر گئے ۔

متعلقہ عنوان :