سابق صدر جنرل ایوب خان کا111واں یوم پیدائش کل پیرکو منایا جائے گا

ہفتہ مئی 15:33

سابق صدر جنرل ایوب خان کا111واں یوم پیدائش کل پیرکو منایا جائے گا
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) پاکستان کے سابق صدر جنرل ایوب خان کا111واں یوم پیدائش 14مئی پیر کو منایا جائے گا۔۔پاکستان کے سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان 14مئی 1907ء کو ضلع ہری پور ہزارہ کے ایک پشتون گھرانے میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

جنرل ایوب خان کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ وہ سب سے کم عمر اور سب سے زیادہ رینکس حاصل کرنے والے فوجی تھے وہ 27اکتوبر 1958ء سے لے کر 25مارچ 1969ء تک پاکستان کے صدر رہے۔جنرل ایوب خان کے دور حکومت میں اگرچہ ملک ترقی کی جانب گامزن تھا لیکن عوام مسلسل دس سالہ آمریت سے تنگ تھی۔ایوب خان19اپریل1974ء کو انتقال کر گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :