ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 942 پوائنٹس سے زائد کی کمی

ہفتہ 12 مئی 2018 15:33

ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 942 پوائنٹس سے زائد کی کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 942 پوائنٹس سے زائد کی کمی،انڈیکس 44 ہزار کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے چھٹا بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سرمایا کار اس بجٹ کی منظوری کے حوالے سے شک و شبہات میں پڑے ہوئے ہیں،یہی وجہ ہے ایک ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 1 فیصد نیجے آگیا اور مارکیٹ 942 پوائنٹس کمی کے بعد 43 ہزار 594 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

دوسری جانب بیرونی سرمایا کاروں نے 17 لاکھ 87 ہزار ڈالر مالیت کے حصص فروخت کرڈالے۔سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی مالیت کافی حد تک کم ہوچکی ہے مگر اس کے باوجود سرمایا کاری نہیں ہو رہی جس کی سب سے بڑی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے اس لئے جب تک ملک میں الیکشن نہیں ہوجاتے پاکستان سٹاک ایکسچینج اسی طرح پرفارم کرتی رہے گی۔