ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں ملاجلا رجحان

ہفتہ 12 مئی 2018 15:45

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں ملاجلا رجحان
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں ملاجلا رجحان رہا جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں عارضی اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اکتوبر کیلئے سودے 0.5 ین بڑھ کر 193.4 ین (1.77 ڈالر)) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کیلئے سودے اختتامی لمحات میں 10 یوان کمی کیساتھ 11680 یوان (1845 ڈالر)) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جون کیلئے سودے 2.4 امریکی سینٹ کم ہوکر 141.1 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :