سی پیک سے خطے میں ترقیاتی انقلاب آ رہا ہے ،مریم اورانگزیب

پاکستان میں میڈیا نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا ،جھوٹی خبروں کا خاتمہ دنیا بھر میں موضوع بحث ہے ،وزیر اطلاعات

ہفتہ 12 مئی 2018 15:45

سی پیک سے خطے میں ترقیاتی انقلاب آ رہا ہے ،مریم اورانگزیب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا ملکوں کا تشخص بدلنے کے لئے سفیر کا کردار ادا کرتا ہے پاکستان میں میدیا نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا ہے لیکن جھوٹی خبروں کا خاتمہ دنیا بھر میں موضوع بحث ہے اور سی پیک سے خطے میں ترقیاتی انقلاب آ رہا ہے میڈیا سی پیک کے خطے کے لئے فوائد اجاگر کرے جبکہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کی بدولت دہشتگردی کے واقعات ہیں ۔

(جاری ہے)

92 فیصد کمی آ گئی ہے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد میں جنوبی ایشیائی میڈیا کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ علاقائی مسائل کے حل کے لئے میڈیا کا کردار بہت اہم ہے اور مسائل کے حل کے لئے بات چیت ضروری ہے جبکہ شرکاء اظہار رائے کی آزادی کے لئے تجاویز کا تبادلہ کریں کیونکہ جھوٹی خبروں کا خاتمہ دنیا بھر میں موضوع بحث ہے اور عوامی روابط کے فروغ سے مسائل میں کمی آ سکتی ہے انہوں نے کہا کہ پانی کی دستیابی جنوبی ایشیائی خطے کے لئے انتہائی اہم ہے اور آبادی بڑھنے سے دستیاب وسائل پر دبائو بڑھتا ہے منصفانہ تقسیم ہی وسائل میں توازن قائم رکھ سکتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہورتی مستحکم ہو رہی ہے اور اداروں کا ارتقاء بھی ہو رہ اہے جبکہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان نے بے شمار قربانیاں دی ہیں جس کے باعث دہشتگردی میں 92 فیصد کمی ہے سی پیک سے خطے میں ترقیاتی انقلاب آ رہا ہے لیکن میڈیا سی پیک کے خطے کے لئے فوائد اجاگر کرے ۔