مقبوضہ کشمیر، سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوجی مسلح شخص کی فائرنگ سے ہلاک

ہفتہ مئی 15:45

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پلوامہ میں تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کر کے ایک بھارتی فوجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران بھارتی فوجیوں نے بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بشیر احمد نامی ایک شہری زخمی ہو گیا جبکہ فوج نے دو رہائشی گھر بھی تباہ کر دیئے ۔ ۔