شوکت حسین کو سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا نیا چیئرمین تعینات

ہفتہ مئی 15:45

شوکت حسین کو سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا نیا چیئرمین ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) وزارت خزانہ نے شوکت حسین کو سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا نیا چیئرمین تعینات کر دیا ہے اور انہیں تین سال کے لئے بطور چیئرمین تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق شوکت حسین کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا نیا چیئرمین تعینات کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

شوکت حسین کی بطور چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان تعیناتی تین سال کے لئے ہو گی ۔

وزارت خزانہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ شوکت حسین کامرس گریجویٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 32 سال کا پیشہ ورانہ امور کا تجربہ رکھتے ہیں جبکہ اس سے قبل سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں ہی کمپنیز رجسٹریشن آف ( سی آر او) لاہور اور کراچی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :