امن وامان میں بہتری ،سکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں9 اور کرم ایجنسی میں6 پوسٹیں ختم کر دیں

ہفتہ مئی 15:45

امن وامان میں بہتری ،سکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں9 اور کرم ایجنسی ..
کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) ملک میں امن و امان نافذ کرنے والے اداروں کے دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن اور بہترین صورت حال کے بعد مہمند ایجنسی میں 17 میں سے 9 اور کرم ایجنسی میں 6 سکیورٹی چیک پوسٹیں ختم کر دی گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے پارا چنار میں پولیٹیکل ایجنٹ کے حکم پر امن و امان کی بہتر صورت حال کے پیش نظر 6 سکیورٹی پوسٹیں آڑ اوی ،گلاب گل ، بوشہرہ ، اسٹیڈیم ، کراخیلہ اور بورڈ کو ختم کر دیا گیا دوسری جانب مہمند ایجنسی میں بھی حالات معمول پر آنے کے بعد مہمند اور باجوڑ کو ملانے والی شاہراہ پر قائم کی گئی 17 میں سے 9 چیک پوسٹوں کو ختم کر دیا گیا اور مزید انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کچھ عرصے بعد باقی 9 چیک پوسٹوں کو بھی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ختم کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :