سوات ، بارشوں سے دریا کے تیز بہاؤ کے باعث قریبی علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری

ہفتہ 12 مئی 2018 15:47

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) سوات میں تیز بارشوں کے باعث دریا کے تیز بہاؤ میں اضافے کے بعد قریبی علاقوں کو ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک بھر میں تیز بارشوں کی وجہ سے دریائے سوات کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد دریا میں پانی کے اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر قریبی علاقوں کو ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور مقامی آبادی نے بھی محفوظ جگہوں پر منتقلی کا عمل شروع کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :