ملائیشیا ؛کرپشن الزامات،سابق وزیراعظم عبدالرزاق اور اہلخانہ پر بیرون ملک سفر پابندی عائد

ملکی قوانین کا احترام ضروری،حکم نامے تک بیرون ملک سفر سے گریز کروں گا،سابق وزیراعظم نیجب عبدالرزاق

ہفتہ 12 مئی 2018 15:47

کوالا لمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب عبدالرزاقاور ان کی اہلیہ روسماہ منصور کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب عبدالرزاق اور ان کی اہلیہ کے بیرون ملک سفر پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر امیگریشن نے ملک کے تمام ایئرپورٹس کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔

سابق وزیراعظم نجیب اور ان کی اہلیہ کو کرپشن مقدمات کا سامنا ہے۔سابق وزیراعظم نجیب عبدالرزاق نے سفری پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ امیگریشن ڈپارٹمنٹ نے مجھے اور اہلخانہ کو بلیک لسٹ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ میں ملکی قوانین کا احترام کروں گا اور سرکار کے اگلے حکم تک اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بیرون ملک سفر نہیں کروں گا اور ملک ہی میں قیام پذیر رہوں گا۔

متعلقہ عنوان :