لاہور ؛انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹائون کیس کی سماعت 14 مئی تک ملتوی

ہفتہ مئی 15:47

لاہور ؛انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹائون کیس کی سماعت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے وکلاء کی ہڑتال کے باعث سانحہ ماڈل ٹائون کیس کی سماعت 14 مئی تک ملتوی کر دی، وکلاء کی ہڑتال کے باعث مقدمہ کی پیروی کے لئے فریقین کے وکلاء پیش نہ ہوئے جس کی وجہ سے عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی، عدالت میں سانحہ ماڈل ٹائون کے خلاف جواد حامد کی جانب سے پولیس افسران اور وفاقی و صوبائی وزراء کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے استغاثہ دائر کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :