زرعی تحقیقی منصوبہ جات کے اہداف کامقررہ مدت میں حصول اور ان کے ثمرات کاشتکاروں تک پہنچنے نہایت ضروری ہیں،ڈاکٹر غضنفر
ہفتہ 12 مئی 2018 15:50
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب موسمیاتی تبدیلیوںکے مطابق نئی منافع بخش فصلوں کی کاشت کو فروغ دے رہا ہے اور کاشتکاروں کی فلاح کیلئے ہر اٴْس اقدام کی تائید کرتا ہے جس سے کاشتکاروں کی آمدن میں اضافہ ہو۔
اجلاس میں ڈاکٹر عابد محمود ڈائریکٹر جنرل زراعت (ریسرچ) پنجاب، ڈاکٹر قربان احمد ڈائریکٹرجنرل زراعت (فیلڈ) ظفر یاب حیدر ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) ،رانا محمود اختر چیف (پی اینڈ ای) سیل ،خالد محمود سبجیکٹ سیپشلسٹ( پیسٹ وارننگ )کے علاوہ زرعی شعبہ جات فیصل آباد کے ڈویژنل ہیڈز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عابد محمود ڈائریکٹر جنرل زراعت (ریسرچ) پنجاب نے جاری زرعی تحقیقی منصوبہ جات بارے تفصیلاً بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ زرعی تحقیق کے منصوبہ جات پر کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی سائنسدان موسمیاتی تبدیلیوں، پانی کی کمی برداشت کرنے والی ، زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل نئی اقسام کی تیاری پر تحقیق کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ کاشتکاروں کو زیادہ پیداواری صلاحیت رکھنے والی جدید ٹیکنالوجی کی حامل اقسام کی فراہمی ہمارا اولین فریضہ ہے تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے ساتھ کم پیداواری لاگت آئے جس سے نہ صرف کاشتکار زیادہ منافع حاصل کر سکیں گے بلکہ ملکی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ نئی اقسام کی تیاری میں اس بات پر مزید توجہ دی جا رہی ہے تا کہ اعلی کوالٹی کی زرعی پیداوار کو فروغ دے کر زرعی برآمدات میں اضافہ کے ساتھ قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جا سکے ۔مزید زراعت کی خبریں
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ
-
فی 50 کلوگرام بیگ یوریا کی قیمت میں634روپے کا اضافہ
-
کپاس کی کاشت 15مئی سے 31مئی کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں 40لاکھ ایکڑ پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر
-
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
-
کاشتکاربہاریہ سورج مکھی کی بہترین پیداوار کے لئے اچھے اگاؤ کاحامل بیج استعمال کر یں، محکمہ زراعت
-
امرود کے باغبانوں کو نئے پودے لگانے کا عمل 15اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
-
کاشتکارکماد کی بہتر پیداوارکے لیے بروقت گوڈی یقینی بنائیں،ماہرین زراعت
-
یوریا اورڈی اے پی کی کھپت میں فروری کے دوران اضافہ
-
سرکاری قیمت پر یوریا کی دستیابی کو یقینی بنانے اورحکومت سپورٹ کرنے کیلئے کانفرنس کاانعقاد
-
سرکاری قیمت پر یوریا کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کی کوششوں کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے اینگرو فرٹیلائزرز زکا ڈیلرزنفرنس کاانعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.