کرائم فائٹر انسپکٹر ملک ظفر اقبال کو انچارج تھانہ سی آئی اے جڑانوالہ تعینات

ہفتہ 12 مئی 2018 15:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) سی پی او فیصل آباد اطہر اسماعیل نے کرائم فائٹر انسپکٹر ملک ظفر اقبال کو انچارج تھانہ سی آئی اے جڑانوالہ تعینات کر دیا گیا ۔ ملک ظفر اقبال نے اپنے عہدے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈویژن فیصل آباد کے مختلف تھانوںمیں بطور ایس ایچ او احسن فرائض سرانجام دینے والے کرائم فائٹر انسپکٹر ملک ظفر اقبال کو سی پی او فیصل آباد نے انچارج تھانہ سی آئی اے جڑانوالہ مقرر کر دیا موصوف نے چارج سنبھال کر کام شرو ع کر دیا ہے۔ ملک ظفر اقبال نے کہا کہ سی پی او فیصل آباد، ایس پی سی آئی اے فیصل آباد ناصر سیال کی قیادت میں علاقہ سے جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :