ْ شاہکوٹ ڈکیتوں کے نرغے میں ، شہری نقدی و طلائی زیورات سے محروم ، پولیس کاروائی سے گریزاں

ہفتہ 12 مئی 2018 16:02

شاہ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) شاہکوٹ ڈکیتوں کے نرغے میں ، شہری نقدی و طلائی زیورات سے محروم ، پولیس کاروائی سے گریزاں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 4 نامعلوم مسلح ڈاکو شام 5 بجے مصروف ترین شاہراہ نیو کالج روڈ سے ملحقہ آبادی سوداگر کالونی میں سفید رنک کی ٹیوٹا کرولا کار نمبری LEA-3274 میں آئے اور عبدالستار کے گھر میں داخل ہو گئے جبکہ ایک ڈاکو بیرونی دروازے پر کھڑا رہا ، ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی اور 4 تولے طلائی زیورات لوٹ لئے اور اہل محلہ کے شور کرنے پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ، مقامی پولیس حسب روائیت موقع پر آدھے گھنٹے بعد پہنچی اور موقع سے گولیوں کے خول اکٹھے کئے اور نا اہلی چھپانے کی غرض سے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ، عبدالستار نے حکام بالا سے اپیل کی ہے نا اہل افسران کی بجائے ذمہ دار پولیس افسر کو تعینات کیا جائے تاکہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :