سپریم کورٹ کا کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کرنے کا حکم

دیکھ رہا ہوں شہری بلبلا رہے ہیں ،شہریوں کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،یہاں کے لوگ تباہ ہوگئے ہیں ،20 مئی تک لوشیڈنگ کا شیڈول جمع کرایا جائے، چیف جسٹس رمضان آرہاہے کراچی کے شہری کیاکریں گے ،یہ توشدیدگرمی میں مارے جائیں گے ، ریمارکس

ہفتہ 12 مئی 2018 16:02

سپریم کورٹ کا کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کرنے کا حکم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کوکراچی میںغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کرنے اور20مئی تک لوڈشیڈنگ کاشیڈول عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیاہے ،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میںشہرقائد میںجاری لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،اس موقع پرکے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹوآفیسرطیب ترین اورحیسکوکے چیف بھی عدالت میں پیش ہوئے ،دوران سماعت کراچی میںطویل لوڈشیڈنگ پرکے الیکٹرک پرشدیدبرہمی کاعدالت نے کے الیکٹرک کے سی ای اوطیب ترین سے استفسارکیاآپ کولوڈشیڈنگ کی اجازت کس نے دی کوئی مسئلہ ہے توکیاشہریوںکوجہنم میں ڈال دیں جس پرسی ای اوکے الیکٹرک طیب ترین نے عدالت کوبتایاکہ بجلی کے 18یونٹس ہیںجن میںسے 2میںفالٹ آیاہے ۔

جسے دورکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اوراس کے لیے ہم نے بیرون ملک سے پرزے منگوائے ہیں،جودوہفتے میںآجائیںگے ،جس پرچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کے الیکٹرک کے پاورپلانٹ میں فالٹ آگیاتوکوئی بیک اپ(Backup) بھی ہوناچاہیے روزمیڈیاپردیکھتاہوںشہری بلبلارہے ہیں۔کیاشہریوںکوآپ کے رحم وکرم پرچھوڑدیں ۔کراچی کے لوگ تباہ ہوگئے ،کیاان کوبجلی دیناآپ کاکام نہیں۔

ایسے پرزے نہ منگوائیں۔جن کی ضرورت نہیںپی آئی اے نے بھی ایسے جہازوںکے پرزے منگوالیے جوان کے پاس ہی نہیں ہیں۔چیف جسٹس نے استفسارکیا۔بتایاجائے کتنے گھنٹے لوڈشیڈنگ کرتے ہیں۔لوڈشیڈنگ کاشیڈول کیاہے ۔جس پرطیب ترین نے عدالت کوبتایاکہ کچھ علاقوںمیں لوڈشیڈنگ کاشیڈول ہے ۔ہم 2650میگاواٹ بجلی پیداکررہے ہیںجبکہ شہرمیں3200میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے اوراوسط طلب 29میگاواٹ ہے ۔

جس پرچیف جسٹس نے استفسارکیاغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی اجازت کونسی اتھارٹی سے لیتے ہیں۔کیالوڈشیڈنگ بھی اپنی مرضی سے کرتے ہیں۔یہ تومجرمانہ غفلت ہے ۔کیوںناآپ کے خلاف کارروائی کی جائے ۔رمضان آرہاہے کراچی کے شہری رمضان میںکیاکریں گے یہ توشدیدگرمی میں مارے جائیں گے ۔جس پرطیب ترین نے عدالت کوبتایاکہ مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیںاورمسئلہ پرقابوپالیں گے ۔

اس موقع پرچیف جسٹس نے کے الیکٹرک کوکراچی میںغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کرنے اور20مئی تک لوڈشیڈنگ کاشیڈول عدالت میںپیش کرنے کاحکم دے دیا۔اس کے علاوہ عدالت نے حیدرآبادمیںلوڈشیڈنگ کی صورتحال پربھی برہمی کااظہارکیا۔عدالت نے حیسکوچیف کومخاطب کرکے ریمارکس دیئے کہ اگرحیدرآبادمیںلوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی توبارہ گھنٹے کے لیے آپ کے گھرکی بجلی بند کردینگے اورجرنیٹر چلانے کی اجازت بھی نہیں دینگے ۔عدالت نے حیسکوچیف کوہدایت کی کہ بجلی چوروںکے خلاف کارروائی کریںاور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے جامعہ پلان بناکرعدالت میں پیش کریں۔