Live Updates

ن لیگی کے بے مثالی اقدامات زرداری اور عمران کی سیاست کو دفن کردینگے، چوہدری شیرعلی

ہفتہ 12 مئی 2018 16:02

ن لیگی کے بے مثالی اقدامات زرداری اور عمران کی سیاست کو دفن کردینگے، ..
۔فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے فلا ح عامہ کیلئے بے مثال اقدامات زرداری اور عمران کی سیاست کو دفن کردینگے،عمران خان اور انکے مراسی نے جن القابات سے پارلیمنٹ کو للکاراہے انکے توہین آمیز الفاظ قوم پر قرض ہیں وقت آنے پر قوم یہ قرض بمعہ سود چکائے گی ،عمران خان اور انکے مراسی نے جن القابات سے پارلیمنٹ کو للکاراہے انکے توہین آمیز الفاظ قوم پر قرض ہیں وقت آنے پر قوم یہ قرض بمعہ سود چکائے گی انہوں نے موجود سیاسی صورتحال پر تاجروں اور لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب بڑھاپے اور صحت کی خرابی کے باعث وہ خود الیکشن میں حصہ نہیں لینگے لیکن لیگی امیدواروں کی مہم میں بلا امتیاز حصہ لیں گے اور انہیں کامیاب کرائینگے چوہدری شیر علی نے مسلم لیگ ن کی حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی کارکردگی کا تمام کریڈٹ قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے زرداری دور میں ملک میں18,18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اب نا ہونے کے برابر ہے ،مسلم لیگ نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور اسے شکست دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کردیا لیکن نااہلی کا فیصلہ نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہ نکال سکا نواز شریف نااہلی کے بعد بھی خلائی مخلوق اور انکے مہروں پر بھاری ہے انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں شیدا ٹلی بے پیندی کا لوٹا ہے اسکی کسی بات پر کوئی احمق ہی یقین کرسکتا ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات