الحدیدہ کے راستے میں دھماکے کا نشانہ بننے والے ترک بحری جہاز کا معائنہ

کپتان نے دھماکے کی وجوہات ظاہر کرنے کے حوالے سے اتحادی افواج سے تعاون کرنے سے انکار کر دیا

ہفتہ 12 مئی 2018 16:06

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) عرب اتحادی افواج نے ترکی کے اٴْس بحری جہاز کا معائنہ کیا ہے جس کو یمن کے شہر الحدیدہ کی بندرگاہ الصلیف کی سمت جانے کے دوران دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ترکی کا یہ جہاز گندم لے کر جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ تجارتی جہاز کے کپتان نے دھماکے کی وجوہات ظاہر کرنے کے حوالے سے اتحادی افواج سے تعاون کرنے سے انکار کر دیا۔

تاہم عرب اتحاد کی معائنہ کار ٹیم کا کہنا تھا کہ جہاز کے اندر دھماکے اور گولہ بارود کے ٹکڑوں کے آثار موجود ہیں۔ مذکورہ بحری جہاز پر 23 تٴْرک ملاّح سوار ہیں۔ بعد ازاں جہاز کو سعودی عرب کی بندرگاہ لے جایا گیا تا کہ اس کا مکمل اور تفصیلی معائنہ عمل میں آ سکے اور دھماکے کی وجہ کی تصدیق ہو سکے۔