یمنی صدر کی الریاض میں عرب اتحادی فوج کے سربراہ سے ملاقات

یمنی قوم اور سعودی فوج نے مل کر حوثی باغیوں کو شکست فاش سے دوچار کیا،گفتگو

ہفتہ 12 مئی 2018 16:13

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں عرب اتحادی فوج کے صدر دفتر کا دورہ کیا جہاں عرب جوائنٹ فورس کے سربراہ جنرل فہد بن ترکی بن عبدالعزیز سمیت کئی دوسرے عسکری رہ نماؤں نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحاد کے سربراہ سے ملاقات میں دو طرفہ امور بالخصوص یمن میں جاری جنگ میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر یمنی صدر نے یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے اور ملک جاری بغاوت کو کچلنے میں مدد فراہم کرنے پر عرب اتحادی فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کے چپے چپے کو باغیوں کے تسلط سے آزاد کرایا جائے گا۔صدر ھادی نے سعودی عرب کی مسلح افواج کی قربانیوں کو خاص طور پر سراہا اور کہا کہ یمنی قوم اور سعودی فوج نے مل کر حوثی باغیوں کو شکست فاش سے دوچار کیا ہے