Live Updates

نواز شریف کا مقصد چئیرمین نیب کو دباؤ میں لانا ہے ،ْشاہ محمود قریشی

ہفتہ 12 مئی 2018 16:13

نواز شریف کا مقصد چئیرمین نیب کو دباؤ میں لانا ہے ،ْشاہ محمود قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا مقصد قومی احتساب بیورو(نیب) کو متنازع بنا کر ادارے کے چیئرمین کو دباؤ میں لانا ہے جس کیلئے وہ پہلے سے ہی موقع کی تلاش میں بیٹھے ہوئے تھے ،ْ نیب آئینی اور خود مختار ادارہ ہے اس کے چیئر مین کو طلب کر نے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف یہ چاہتے ہیں کہ نیب پھر سے ان کے دباؤ میں کام کرے جس طرح پچھلے پانچ سال کرتا ہے۔چیئرمین نیب کی پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیشی سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کے نیب ایک آئینی اور خود مختار ادارہ ہے اس کے چیئرمین کو طلب کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا اور وہ بھی اس بات پر کہ وہ آپ کے احتساب کے عمل کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات