مضحکہ خیز خبر اور بے بنیاد آرٹیکل پر نیب کی جانب سے نوازشریف کیخلاف پریس ریلیز جاری کر نا سب سے بڑی غلطی ہے ،ْ سید نوید قمر

ہفتہ 12 مئی 2018 16:13

مضحکہ خیز خبر اور بے بنیاد آرٹیکل پر نیب کی جانب سے نوازشریف کیخلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ نیب کا نواز شریف کی بھارت منی لانڈرنگ کے حوالے سے ایک مضحکہ خیز اور بے بنیاد آرٹیکل پر تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے پریس ریلیز جاری کردینا سب سے بڑی غلطی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انھوں نے کہا کہ نیب کے خلاف اب جو کارروائی مسلم لیگ (ن) کرنے جارہی ہے اس کا مقصد صرف منی لانڈرنگ کے معاملے پر ہی نہیں بلکہ پاناما سے سے لے کر اب تک کے تمام فیصلوں کو متنازع بنانا ہے۔

ایک سوال پر پی پی پی کے رہنما نے کہا کہ نیب پارلیمنٹ کا بنایا ہوا ایک آزاد ادارہ ہے اب ہر بات کیلئے انھیں پارلیمانی کمیٹی میں طلب کرنا ایک اچھی مثال قائم نہیں کرتا اور تمام اپوزیشن جماعتیں بھی اس نکتے پر متفق ہیں۔