نواز شریف کی جرات نے پاکستان کو ناقابل تسخیر ایٹمی قوت بنایا ،علی اکبر گجر

ہفتہ 12 مئی 2018 16:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی جرات نے پاکستان کو ناقابل تسخیر ایٹمی قوت بنایا جس کے جواب میں عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو اتحاد اور اتفاق کی ناقابل تسخیر طاقت بنا دیا ہی․ قائد کے عوامی اجتماعات میں عوام کے جم غفیر نے سیاسی مخالفین اور ان کے آقائوں کو نئے سیاسی اتحاد تشکیل دینے پر مجبور کردیا ہی․ الزامات کی بد ترین گولہ باری کے باوجود عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) اور میاں محمد نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے پر تیار نہیں جس کا مظاہرہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے عوام اجتماعات میں بھرپور طریقے سے قوم کے سامنے آرہا ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ایک اینٹ گرائی جاتی ہے تو کارکن عوام کے تعاون کے ساتھ وہاں دیوار کھڑی کر لیتے ہیںجس کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی شکست و ریخت کے خواب دیکھنے والے ہر گذرتے دن کے ساتھ ذہنی ہیجان کا شکار ہو رہے ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہر پاکستانی آئندہ انتخابات کا منتطر ہے اور اس بات کو خواہشمند ہے کہ ووٹ کی طاقت کا بھرپور استعمال کر کے جمہوری کے دشمنوں کا ایسی شکست دے کہ پاکستان میں ووٹ کے تقدس کو پامال کرنے کا تصور بھی باقی نہ رہی․ علی اکبر گجر نے کہا کہ کراچی سے خیبر تک سیاسی مخالفین کی جلسیاں ملا کر بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کسی ایک جلسے کا مقابلہ نہیں کر سکتیں․ پاکستان کے عوام مخالفین کے ساتھ ان کے آقائوں سے بھی سیاسی انتقام لینے کے لئے بھرپور طریقے کے ساتھ میدان عمل میں نکل آئے ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کے ہر حلقے سے مخالفین کی جمانتیں ضبط کروائے گی اور عوامی قوت کے ساتھ ملائشیا کے عوام کے اتحاد کا ری پلے چلا کر پاکستان میں میاں محمد نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنائے گی․