کے الیکٹرک کی جانب سے لانڈھی، علی بروہی گوٹھ میں پاورانفرااسٹرکچر کی اپ گریڈیشن مکمل

ہفتہ مئی 16:13

کے الیکٹرک کی جانب سے لانڈھی، علی بروہی گوٹھ میں پاورانفرااسٹرکچر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) ایریل بنڈلڈ کیبل کی تنصیب کے ذریعے کے الیکٹرک نے لانڈھی کے غیر مراعت یافتہ علاقے علی بروہی گوٹھ میں بجلی چوری کا خاتمہ کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ پاورانفرااسٹرکچر کو اپ گریڈ کردیا ہے۔ اے بی سی کی نئی مہم کے ذریعے علی بروہی گوٹھ کی تمام 5پی ایم ٹیز کو کامیابی سے اے بی سی پرتبدیل کردیا گیاہے۔

کے الیکٹرک نے غیر رجسٹرڈ صارفین کو کنکشن مہیا کرنے والی اپنی کسٹمر سروس وین کے ذریعے علی بروہی گوٹھ کے رہائشیوں کی جانب سے موصول ہونے والی 800سے زائد نئے کنکشنوں کی درخواستوں پر عمل درآمد کیلئے سہولت بھی فراہم کی ۔۔کے الیکٹرک کی جانب سے لانڈھی میں مختلف مہمات جاری ہیں اور تقریباً ایک سال میںلانڈھی کے علاقے میں 90سے زائد پی ایم ٹیز کوبجلی چوری سے پاک کیبلز پر اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق،’’کے الیکٹرک بجلی چوری کا خاتمہ کرنے اور غیر رجسٹرڈ اورغیرقانونی کنکشنزکے حامل صارفین کو باقاعدہ قانونی کنکشنز فراہم کرنے کیلئے تیزی سے کام کررہا ہے۔متعلقہ علاقے میں بجلی چوری عام بات تھی تاہم ادارے نے اہل علاقہ کے تعاون سے لانڈھی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی مزید بہتر بنائی ہے ۔‘‘کے الیکٹرک کی جانب سے خاص طور پرغیر مراعات یافتہ علاقوں کا انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کیلئے مسلسل سرمایہ کاری کی جارہی ہے ۔

کے الیکٹرک اپنے صارفین کو خدمات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے اور پہلے ہی متعدد دیگر علاقوں میں بجلی چوری اور غیر قانونی کنکشنوں کے خاتمے کیلئے انفرااسٹرکچر کو کامیابی سے اپ گریڈ کیا جاچکا ہے جن میں گزدرآباد،صدر کے کچھ علاقے، رحمت چوک، الطاف ٹائون، لیاری کے چند علاقے، پاک ٹائون کورنگی، لائنز ایریا سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :