ڈپٹی کمشنر بدین ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم کی زید صدارت دربار ہال میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤسے متعلق اجلاس

ہفتہ 12 مئی 2018 16:17

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر بدین ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم کی زید صدارت دربار ہال میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤسے متعلق اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل بدین علی اصغر ہالیپوٹو ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون علی نواز بھوت ، محکمہ ہیلتھ کے افسران کے علاو ہ این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین نے کہا کہ گرمی سے بچا کے لیئے جاگرتا مہم چلائی جائے بس اسٹاپ ، مین چوہراں پر ٹھندے پانی کا بندوبست کیا جائے ڈی سی بدین نے حیسکو کے افسرا کو ہدایت کی کے دوپہر 12 بجے سے شام 5 تک لوڈشڈنگ نا کریں اجلاس میں چیئر میں ڈسٹرکٹ کونسل بدین علی اصغر ہالیپوٹو نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کونسل کی جانب سے پورے ضلع میں ٹھنڈے پانی کی کئمس قائم کی گئی ہیں اور لوگوں کو گرمی سے بچا کے لیئے آگاہی دی جار ہی ہے ڈپٹی کمشنر بدین اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بدین اور سول سرجن سول اسپتال بدین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں میں گرمی سے بچا کے لیئے جمع اقدمات کئے جائیں لوگوں کے لیئے ادویات کا بندوبست کیا جائے اور لوگوں کو ٹھنڈے پانی میں نمک اور نیبوملا کر پلایا جائے لوگوں کو اس بات سے بھی آگاہ کیا جائے کہ گرمی شدت سے بچنے کے لیئے گیلا کپڑے سے سر کو ڈامپ کر رکھیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ ہیلتھ آفیس بدین میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اور ایمرجنسی کی صورت میں اس نمبر وں0297-920105,0297-920106 پر رابطہ کیا جائے

متعلقہ عنوان :