یونائیٹڈ انٹراکیڈمی فسٹال لیگ، بلدیہ اکیڈمی اور اورنگی ریڈ اکیڈمی کی ٹیموں نے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا

ہفتہ 12 مئی 2018 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) کے یو اورنگی سینٹر اور ینگ مسلم فٹبال کلب کے زیراہتمام کراچی یونائیٹڈ انٹراکیڈمی فسٹال لیگ 2018 میں بلدیہ اکیڈمی اور اورنگی ریڈ اکیڈمی کی ٹیموں نے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ پہلے سیمی فائنل میں بلدیہ اکیڈمی نے ماڑی پور اکیڈمی کو ایک سخت مقابلے کے بعد1-0 سے اور دوسرے سیمی فائنل میں اورنگی ریڈ اکیڈمی نے منگھوپیر اکیڈمی کو باآسانی 5-1سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کراچی یونائیٹڈ انٹراکیڈمی فسٹال لیگ میں20,20 منٹ پر مشتمل دو،دو ہاف میں سیمی فائنل میں کھیلے گئے۔ پہلے سیمی فائنل میں بلدیہ اکیڈمی کی ٹیم نے پہلے ہاف کے 17ویں منٹ میں وقاص کے گول کی بدولت میچ میں1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف میں بلدیہ اکیڈمی کی ٹیم1-0 سے جیت رہی تھی ۔ دوسرے ہاف میں ماڑی پور اکیڈمی کی ٹیم نے گول برابر کرنے کی بھرپو کوشش کی لیکن اسکو کامیابی نہیں مل سکی۔

ریفری کی اختتامی وسل پر بلدیہ اکیڈمی نی1-0 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کا ٹکٹ کٹوالیا۔ دوسرے سیمی فائنل اورنگی ریڈ اکیڈمی کی ٹیم کو منگھوپیر اکیڈمی کو ہرانے میں کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اورنگی ریڈ اکیڈمی نے 5-1سے جیت حاصل کرکے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔کھیل کے پہلے ہاف میں فرحت نے 10ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں 1-0 کی برتری دلوادی۔

جس کو پہلے کی17 ویں منٹ میں سمیر نے گول بناکر اپنی ٹیم کی سبقت کو2-0 سے دگنا کردیا۔ وقفے میں اورنگی ریڈ اکیڈمی کی ٹیم کو میچ میں2-0 کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف کی25 ویں منٹ میں اسد نے گول بناکر اورنگی ریڈ اکیڈمی کی برتری کو3-0 کردیا۔منگھوپیر اکیڈمی کی جانب سے 27 ویں منٹ میں ساجد نے گول کرکے اپنی ٹیم کے خسارے کو 3-1کردیا۔ دوسرے ہاف میں اورنگی ریڈ کی جانب سے چوتھا گول 35ویں منٹ میں سمیر نے اور پانچواں گول 40 ویں منٹ وسیم نے گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں 5-1کی برتری سے فائنل میں پہنچادیا۔ میچ کے ریفری رضوان، ڈپٹی ریفری قاری آصف، محبوب ،میچ کمشنر ہیڈ کوچ کے یو اورنگی محمد ذاکر خان تھے۔

متعلقہ عنوان :