چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا تحصیل ڈڈیا ل میں قائم عدالتوں کا اچانک معائنہ، عدالتوں کی کارکردگی پر اطمینان کاا ظہار

ہفتہ 12 مئی 2018 16:17

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) آزاد جموں کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی نے تحصیل ڈڈیا ل میں قائم عدالتوں کا اچانک معائنہ کیا ۔معائنہ کے دوران ایڈیشنل جج ،سول جج ،تحصیل قاضی اور ایڈیشنل ضلع قاضی کی عدالتوں کا دورہ اور معائنہ کیا معائنہ کے دوران جملہ ججز و قاضی صاحبان موقع پر اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے تھے اور عدالتوں کے باہر کاز لسٹیں بھی آویزاں تھی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ہائی کورٹ نے تحصیل ڈڈیال کی عدالتوں کی کارکردگی پر اطمینان کاا ظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ججز صاحبان عدالتوں میں وقت پر آئیں اور ڈسپلن کا ہر ممکن خیال رکھیں ۔ججز اور قاضی صاحبان کے اپنی عدالتوں میں موجودگی سے فیصلہ جات میں بھی تیزی آئے گی اور لوگوں کا بھی اعتماد بڑھے گا ۔انھوں نے کہاکہ قانون اور قاعدے اور انصاف کی فراہمی کے لیے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کیا جائے ۔عدالتوں میں کیسز کو جلد نمٹایا جائے تاکہ لوگوںکو انصاف کے حصول میں کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑ سکے ۔