چین نے انتہائی ضرب برداشت کرنے والا دنیا کا انتہائی باریک شیشہ تیار کرلیا

ہفتہ 12 مئی 2018 16:21

چین نے انتہائی ضرب برداشت کرنے والا دنیا کا انتہائی باریک شیشہ تیار ..
․بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) گزشتہ ماہ چین کی ٹرمپ انٹرنیشنل انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ (سی ٹی آئی ای سی) نے دنیا کا باریک ترین فلوٹ شیشہ تیار کیا یہ شیشہ اگرچے کاغذ جتنا پتلا ہے انتہائی مضبوط ہے۔ یہ ایک میٹر کی بلندی سے گرنے والے 55گرام فولادی بال کے گرنے کی ضرب کو برداشت کرسکتا ہے۔یہ ضرب اتنی ہی شدید ہے جتنی کی150کلو میٹر کی رفتار سے چلنے والی کار کے کسی دیوار سے ٹکرانے سے لگتی ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی آئی سی کے تحت کلاس انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کائو شن کے مطابق انتہائی پتلا شیشہ الیکٹرونگ ڈسپلے انڈسٹری کے لیے ایک بنیادی میٹریل ہوتا ہے۔ یہ سلفون ،کمپیوٹر اور ٹی وی سکرینز کے لیے بنیادی میٹریل ہے۔ چین کے تیار کردہ 0.12ملی میٹر انتہائی پتلے شیشے نے مغربی ممالک کی اجارہ داری کو ختم کردیا ہے۔ اور اس قسم کے شیشے کی بین الاقوامی منڈیوں میں قیمت دو تہائی کم کردی ہے۔