کراچی‘ لیاقت آباد میں ٹریفک حادثہ، میاں بیوی جاں بحق

ہفتہ 12 مئی 2018 16:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) کراچی میں لیاقت آباد میں ٹریفک حادثے ہوا ہے جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں انڈر پاس کے کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ہے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوان نوشین نامی خاتوں اور شوپر معین جاں بحق موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ حادثے میں تین بچے زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔