پنجاب کے مختلف مقامات پر بونداباندی سے موسم خوشگوار

محکمہ موسمیات کی بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ، کشمیر اور گلگت میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی

ہفتہ مئی 16:27

پنجاب کے مختلف مقامات پر بونداباندی سے موسم خوشگوار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) لاہورسمیت پنجاب کے مختلف مقامات پربوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ہفتے کے روزپنجاب کے مختلف مقامات پر صبح کے وقت چھائے بادل اور بوندا باندی نے موسم خوشگوار بنارکھا ہے،لوگوں کی بڑی تعداد سہانے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ،،لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 40 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم از کم 25 سینٹی ڈگری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی پنجاب،، خیبرپختونخواہ، کشمیر اور گلگت میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :