طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا نیا 3 رکنی بینچ تشکیل

ہفتہ 12 مئی 2018 16:32

طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا نیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کا نیا 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کیلئے عدالت عظمیٰ کا نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ عدالتی بینچ کی سربراہی جسٹس گلزار احمد کریں گے جب کہ جسٹس طارق اور جسٹس فیصل عرب بینچ کا حصہ ہوں گے۔ کیس کی سماعت 14 مئی کو ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل طلال چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والا بینچ جسٹس اعجاز افضل خان کی ریٹائرمنٹ کے باعث تحلیل ہوگیا تھا۔