پاک امریکہ مابین معاملات حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوشش کرنی چاہیے ،ْ اعزاز چوہدری

ہفتہ 12 مئی 2018 16:32

پاک امریکہ مابین معاملات حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوشش کرنی چاہیے ،ْ اعزاز ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پاک امریکہ مابین معاملات حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوشش کرنی چاہیے‘ پاکستان میں موجود سفارتکاروں کی بہت قدر کرتے ہیں‘ پاکستان کے سفارت کاروں کے ساتھ بھی بہتر سلوک ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ ہم پاکستان میں موجود سفارتکاروں کی بہت قدر کرتے ہیں‘پاکستان نے سفارتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے میکنزم بنایا ہے۔

اعزاز چودھری نے کہا کہ پاکستان کے سفارت کاروں کے ساتھ بھی بہتر سلوک ہونا چاہیے۔امید ہے معاملات سلجھاؤ کی طرف آئیں گے۔ امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ کوشش کرنی چاہیے، پاکستان تعلقات کی بہتری چاہتا ہے ، پاکستان نے سفارتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے میکنزم بنایاہے اورامریکہ کو بھی میکنزم کو قبول کرنا چاہیے،آپس میں رابطہ رکھنے سے ہی مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :