شیخوپورہ ،ْ موٹر وے پر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ،ْ 10 افراد زخمی

ہفتہ مئی 16:32

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) شیخوپورہ میں موٹر وے پر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سواریوں سے بھری وین شیخوپورہ سے اسلام آباد کی طرف جا رہی تھی کہ ہرن مینار انٹرچینج موٹروے پر بے قابو ہو کر ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق اور10 افراد شدیدزخمی ہو جنہیں ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر فسٹ ایڈ دینے کے بعد لاہور ہسپتال منتقل کر دیا۔