سماجی کارکن نگہت داد ینگ گلوبل لیڈرز فہرست میں شامل

ہفتہ 12 مئی 2018 16:32

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان میں ڈیجیٹل حقوق کیلئے کوشاں، سماجی کارکن ،ْآن لائن تحفظ کیلئے خدمات سر انجام دینے والی اور معروف وکیل نگہت داد کو عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) نے اپنی سالانہ ینگ گلوبل لیڈرز (وائے، جی ایل) فہرست میں شامل کرلیا۔عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے ہر سال شائع کی جانے والی ینگ گلوبل لیڈرز فہرست میں دنیا بھر سے 100 ایسے افراد کو شامل کیا جاتا ہے جنہوں نے حکومتی اداروں، صنعت، سماجی کاموں اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دی ہوتی ہیں۔

ینگ گلوبل لیڈرز 2018 کی فہرست میں جنوبی ایشیاء سے پاکستان اور بھارت کے علاوہ صرف افغانستان کو شامل کیا گیا ہے۔اس فہرست میں پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل حقوق کی علمبردار 37 سالہ نگہت داد جبکہ بھارت کی جانب سے اداکارہ پریانکا چوپڑا سمیت مجموعی طور پر سات افراد کو شامل کیا گیا ہے ،ْ افغانستان کی جانب سے بھی امریکا میں تعینات امریکا کے سفیر حمداللہ محب کو شامل کیا گیا ہے ،ْاس فہرست میں سب سے زیادہ لوگ امریکا کے شامل کیے گئے ہیں، جن کی تعداد 15 سے زائد ہے ،ْ دوسرے نمبر پر چین ہے، جہاں سے بھی 10 سے زائد افراد کو منتخب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر ینگ گلوبل لیڈرز 2018 کی فہرست میں 100 ایسے افراد کو شامل کیا گیا ہے، جن کی عمریں 40 سال سے کم ہیں۔