ساہیوال، سپیشل جج انسداد دہشت گر دی نے پانچ سالہ طالبہ کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو 24مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپرد کر دیا

ہفتہ 12 مئی 2018 16:36

ساہیوال، سپیشل جج انسداد دہشت گر دی نے پانچ سالہ طالبہ کے مقدمہ میں ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے سکول کے گیٹ سے اغوابرائے تاوان پانچ سالہ طالبہ کے مقدمہ میں گرفتار ملزم عزیز احمد کو 24مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس تھانہ قبولہ کے سپرد کر دیا ہے جبکہ گرفتار ملزمہ رشیدہ بی بی کو جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور پولیس کو حکم دیا کہ کہ ملزم کو دوبارہ 24مئی کو عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

قصبہ قبولہ میں رکشہ میں سوار 5سالہ طالبہ فاطمہ علینہ کو سکول کے گیٹ سے مو ٹر سائیکل سوار ملزموں عزیز احمد اور جمعہ خاں نے 8مئی کو اغواء کر کے بچی کے باپ سے تین لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ۔بچی کے باپ نے دو لاکھ بارہ ہزار روپے ادا کر دئے مزید باقی رقم ادا نہ کی تو ملزمہ رشیدہ خاںبچی کو پکی میروت صوبہ خیبر پختونخواہ لیکر چلے گئی ۔پولیس تھانہ قبولہ نے مقدمہ 365/A ت پ اور 7انسداد دہشت گر دی ایکٹ درج کر کے بچی کو بازیاب کرا لیا۔رشیدہ بی بی اور عزیز احمد کو بھی گش تہ رات گرفتار کر لیا ۔ملزم جمعہ خاں ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا۔