کوریامیں امن قائم ہوسکتاہے توکشمیرمیں کیوں نہیں، مشاہدحسین سید

ہفتہ مئی 16:36

کوریامیں امن قائم ہوسکتاہے توکشمیرمیں کیوں نہیں، مشاہدحسین سید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہدحسین سید نے کہا ہے کہ عوام غلط فیصلے کوووٹ کی طاقت سے بدل دیتے ہیں، ملائیشیامیں مہاتیرمحمدکادوبارہ اقتدارمیں آناہمارے لیے سبق ہے،کوریامیں امن قائم ہوسکتاہے توکشمیرمیں کیوں نہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اسلام آباد میںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہدحسین سید نے کہا کہ عوام غلط فیصلے کوووٹ کی طاقت سے بدل دیتے ہیں،ہم بھی آیندہ الیکشن میں یہی امیدکررہے ہیں۔

انہوں نے کہا ناانصافی کیخلاف عوام سے رجوع کریں توعوام ساتھ دیتے ہیں، ناانصافی ہوئی ہوتولوگ آپ کیساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں، ساکھ بہترہو،عوام کی خدمت کریں توعوام یادرکھتے ہیں۔۔مشاہدحسین سید نے کہا ملائیشیامیں مہاتیرمحمدکادوبارہ اقتدارمیں آناہمارے لیے سبق ہے،کوریامیں امن قائم ہوسکتاہے توکشمیرمیں کیوں نہیں۔