صوبے کے چیف ایگزیکیٹو سے پوچھ گچھ کرنا خوش آئندہے،پرویز خٹک

ہفتہ 12 مئی 2018 16:36

صوبے کے چیف ایگزیکیٹو سے پوچھ گچھ کرنا خوش آئندہے،پرویز خٹک
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ یہ خوش آئند ہے کہ صوبے کے چیف ایگزیکیٹو سے پوچھ گچھ ہورہی ہے، ہیلی کاپٹرکے استعمال کی کوئی ایس او پی نہیں تھی، وزیر اور آفیسرز ہیلی کاپٹر استعمال کرتے رہے ہیں، مالم جبہ اراضی سوات کے والی نے گفٹ کی تھی جو محکمہ سیاحت کو وفاق سے ملی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ صوبے کے چیف ایگزیکیٹو سے پوچھ گچھ ہورہی ہے ۔

انہوں نے کہا مجھے نیب نے ہیلی کاپٹر اور مالم جبہ اراضی کیس میں طلب کیا تھا، ہیلی کاپٹرکے استعمال کی کوئی ایس او پی نہیں تھی، وزیر اور آفیسرز ہیلی کاپٹر استعمال کرتے رہے ہیں جب کہ مالم جبہ اراضی سوات کے والی نے گفٹ کی تھی جو محکمہ سیاحت کو وفاق سے ملی۔