شہداء کا خون رنگ لائے گا کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا ،ہندوستان ظلم و جبر اور کشمیریوں کو قید وبند کی سزائیں دے کر تحریک آزادی کشمیر کو کچل نہیں سکتا ،ہر گزرتے دن کے ساتھ تحریک آزادی کشمیر میں تیزی آرہی ہے‘کوٹلی سے تعلق رکھنے والے سیدساجد بخاری کی 24سال ہندوستانی جیل میں اسیر ی کے بعد رہائی یہ ثابت کررہی ہے کہ کشمیری پر عزم ہیں

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی ممبر اسمبلی رفعت عزیز کا استقبالیہ سے خطاب

ہفتہ 12 مئی 2018 16:40

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی ممبر اسمبلی رفعت عزیز نے کہا ہے کہ شہداء کا خون رنگ لائے گا کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا ،ہندوستان ظلم و جبر اور کشمیریوں کو قید وبند کی سزائیں دے کر تحریک آزادی کشمیر کو کچل نہیں سکتا ،ہر گزرتے دن کے ساتھ تحریک آزادی کشمیر میں تیزی آرہی ہے ،کوٹلی سے تعلق رکھنے والے سیدساجد بخاری کی 24سال ہندوستانی جیل میں اسیر ی کے بعد رہائی یہ ثابت کررہی ہے کہ کشمیری پر عزم ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے سید ساجد بخاری کی رہائی کے بعد کوٹلی آمد پر استقبال کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمود الحسن چودھری سمیت دیگر قائدین اور سول سوسائٹی کے افراد بڑی تعدا د میں موجود تھے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رفعت عزیز نے کہاکہ ہندوستان کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچل نہیں سکتا ہندوستان نے سامراج کے سارے ہتھکنڈوں کا ریکاڈر توڑ دیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی کشمیری آزادی کے لیے سرگرم عمل ہیں ہندوستان اس عزم کو دیکھ کر بھاگنے پر مجبور ہے وہ وقت دور نہیں جب ہندوستانی افواج رسوا ہو کر مقبوضہ کشمیر سے انخلاء کریں گئی انہوں نے کہاکہ جس قوم کے نوجوان 24سال جیل میں گزار کر بھی آزادی کا نعرہ مستانہ بلند کریں ان کو کون شکست دے سکتا ہے ہندوستان جتنے مرضی بلیک کیٹ کمانڈوز مقبوضہ کشمیر میں تعینات کر لے کشمیری آزادی کی جدوجہد سے تائب نہیں ہوں گے ،ہندوستانی فوج کا مقدر شکست ہے اور کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے ۔