رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی کھوئی رٹہ اور گرد نواح میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا

دکانداروں نے من مرضی کی قیمتیں وصول کرنا شروع دیں ‘چھوٹا گوشت 800روپے،موٹا گوشت350روپے ،ٹماٹر 50روپے‘ سیب200روپے کلو،کیلادرجن220روپے ‘دودھ100روپے کلوفروخت ہونے لگا

ہفتہ مئی 16:40

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی کھوئی رٹہ اور گرد نواح میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا دکانداروں نے من مرضی کی قیمتیں وصول کرنا شروع دی چھوٹا گوشت 800روپے،موٹا گوشت350روپے ،ٹماٹر 50روپی, سیب200روپے کلو،کیلادرجن220روپے ،دودھ100روپے کلوفروخت ہونے لگا تحصیل انتظامیہ تماشائی بن گئی اشیاء خورد نوش میں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی کھوئی رٹہ اور گرد نواح میں اشیاء خورد نوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی دکانداروں نے من مرضی کی قیمتیں وصول کرنا شروع کر دیںرمضان المبارک کو آنے سے چند قبل ہی دکانداروں نے من مانے ریٹ مقرر کر دئیے کھوئی رٹہ میں چھوٹا گوشت 800روپے،موٹا گوشت350روپے ،ٹماٹر 50روپی, سیب200روپے کلو،کیلادرجن220روپے ،دودھ100روپے کلوفروخت ہونے لگا تحصیل انتظامیہ اپنے دفاتروں تک محدود ہو کر رہ گئی چک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام کا جینا محال ہو گیا عوام نے خود ساختہ مہنگائی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔