ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا کی روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی

ہفتہ 12 مئی 2018 16:40

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا کی روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی‘ مختلف حادثات میں موت سے بچ کر ہسپتال میں لائے جانے والے زخمیوں کی آدھی موت اس روڈ پر پڑے گڑھوں کی وجہ سے ہو جاتی ہے جونہی ایمبولنس یا کوئی دوسری گاڑی زخمیوں کو لے کر ہسپتال کی روڈ پر چڑھتی ہے تو زخمی مریضوں کی چیخیں نکل جاتی ہیں وزیر اعظم نے اس ہسپتال کی روڈ کی تعمیر کے لئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو واضع ہدیات بھی کی جانے کیوں اس روڈ کا کام شروع نہ ہو سکا ایک جانب اسی روڈ پر انتظانیہ آفیسران ،پولیس آفیسران اور لوکل گورنمنٹ کا آفس بھی ہے مگر کسی کو بھی اس طرف توجہ نہیں بارشوں کی صورت میں اس روڈ پر پانی جمع ہو کر تالاب کی صورت حال بن جاتی ہے کوئی پریض ہسپتال میں پیدل ان تالابوں کو عبور نہیں کر سکتا عوامی حلقوں نے ایک بار پھر وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ اس روڈ کی تعمیر میں اپنی خصوصی توجہ دیں ہٹیاں بالا کے عوام پر اس بدنامی کے دھبے کو ہٹائیں بصورت دیگر روڈ کی تعمیر کے لئے شدیداحتجاج کریں گئے

متعلقہ عنوان :