کرینہ کپور خان کے سیف علی خان کے معروف گانے ’’اولے اولے‘‘ پر ڈانس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

ہفتہ 12 مئی 2018 16:58

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کے اداکارہ سونم کپور کی شادی میں سیف علی خان کے معروف گانے ’’اولے اولے‘‘ پر ڈانس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونم کپور کی شادی میں متعدد اداکاروں نے مختلف گانوں پر ڈانس کیا جن میں اداکار شاہ رخ خان،، سلمان خان،، انیل کپور اور دیگر شامل ہیں لیکن اداکارہ کرینہ کپور کے اپنے شوہر سیف علی خان کی فلم ’’یہ دل لگی ‘‘ کے معروف گانے ’’اولے اولے ‘‘ پر ڈانس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے جبکہ انہوں نے فلم ’’بدریناتھ کی دلہنیا ‘‘ کے ٹائٹل گانے پر بھی ڈانس کیا۔ اداکارہ کرینہ کپور خان کی فلم ’’ویر دی ویڈنگ ‘‘ یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔