ویمن کرکٹ، جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو چوتھے ون ڈے میں با آسانی 154 رنز سے ہرا دیا

جنوبی افریقہ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

ہفتہ مئی 17:00

کمبرلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش ویمن ٹیم کو چوتھے ایک روزہ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 154 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

کمبرلی میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقن ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنائے، لیزل لی 70 اور کلوئے ٹرائون 60 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جہان آرا عالم اور ناہیدہ نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں بنگلہ دیشی ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 33.2 اوورز میں 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی، صرف تین کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کر سکیں، فرگانہ حق 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں، شبنم اسماعیل، ریاسائب اور سونی لس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔