لیزل لی ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کرنے والی تیسری جنوبی افریقن کھلاڑی بن گئیں

ہفتہ مئی 17:00

کمبرلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) جنوبی افریقن ویمن ٹیم کی اوپننگ بیٹسمین لیزل لی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی تیسری جنوبی افریقن کھلاڑی بن گئی ہیں، انہوں نے بنگلہ دیش ویمن کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں 70 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر 2 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا، انہوں نے 66 میچز میں ایک سنچری کی مدد سے 2012 رنز بنا رکھے ہیں، جنوبی افریقہ کی طرف سے اس سے قبل میگن دو پریز اور تریشا چیتی بھی یہ کارنامہ انجام دے چکی ہیں، میگن دو پریز نے 2886 اور چیتی نے 2491 رنز بنا رکھے ہیں۔