پشاور، ریسکیو1122کی جانب سے شجرکاری مہم کاآغاز

ہفتہ مئی 17:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) خیبر پختونخوا ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغا ز کر دیا گیا۔ریسکیو ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیراحمد نے ریسکیو سٹیشن میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122کی جانب سے عوام دوست اقدامات شروع کرتے ہوئے پورے صوبے میں پودے اور درخت لگا نے کا باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت ابتدا ئی طور پر ایک ہزار پودے لگائیں جائیں گے اور باقا عدگی سے ان کی دیکھ بھال کی جا ئے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد بہتر معاشرے کے قیام اور ما حو لیا تی آلودگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کر نا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122اور عوام الناس کو مل کر زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر سوہنی دھرتی سے اپنی محبت کا ثبوت دینا اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے آلودگی سے پا ک پاکستان فراہم کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :