مشکلات کے باوجود حکومت نے بلند ترین شرح نمو، کم ترین افراط زر اور معاشی استحکام حاصل کیا‘ میاں عثمان

ہفتہ 12 مئی 2018 16:50

لاہور۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے سینئر نائب صدر میاں عثمان نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود حکومت نے 13 سال کی بلند ترین شرح نمو، کم ترین افراط زر اور معاشی استحکام حاصل کیا،جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ میں ترقی کی شرح 3.8 فیصد رہی جو کہ گزشتہ 18 سالوں کی بلند ترین شرح ہے جبکہ صنعتی پیداوار میں اس سال 5.8 فیصد اضافہ ہوا اور یہ شرح پچھلے دس سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ توانائی بحران کی وجہ سے ملکی معیشت کی چولیں ہل گئی تھیں لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دن رات محنت کی اور آج لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کو روشنیوںمیں بدل دیا گیا ہے۔موجودہ حکومت نے بجلی کی سستے ذرائع سے پیداوار میں پانچ سال کے عرصے میں 12,230میگا واٹ کا اضافہ کیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے صرف آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہیں کیا بلکہ اہداف بھی ترتیب دئیے ہیں اور انشا اللہ آئندہ بھی ملک میں مسلم لیگ (ن ) کی حکومت بنے گی اور ان اہداف کو حاصل کیا جائے گا ۔حکومت بدلتے رجحانات کو دیکھتے ہوئے نئے سرے سے پالیسی سازی کررہی ہے جس کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :