آل پاکستان وائر اینڈ کیبلز ایسوسی ایشن کا کاپر سکریپ کی برآمد پر تیس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی نافذ کرنے کا خیر مقدم

ہفتہ 12 مئی 2018 16:50

لاہور۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) آل پاکستان وائر اینڈ کیبلز ایسوسی ایشن نے کاپر سکریپ کی برآمد پر تیس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی نافذ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صنعت دوست فیصلہ ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین آل پاکستان وائر اینڈ کیبلز ایسوسی ایشن حاجی لطیف اور جنرل سیکریٹری ملک محمد انور نے کہا کہ کاپر سکریپ کی بڑے پیمانے پر برآمد سے مقامی سینٹری فٹنگز، ہارڈویئر، کچن ویئر، کاپر وائر مینوفیکچررز، سرجیکل ایکویپمنٹ مینوفیکچررز اور دیگر صنعتوں کو اہم خام مال کی قلت کا سامنا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ، گوجرانوالہ اور دیگر کئی شہروں میں بہت سی صنعتیں اسی وجہ سے متاثرہوئیں لیکن تیس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کے بعد صورتحال بہتر ہوجائے گی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مقامی صنعتوں کو تحفظ دینے کے لیے ایسے مزید بہترین اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :